اپنی سوچ کو بلند کریں، اہم ترین لوگوں کی طرح سوچیں

اپنی سوچ کو بلند کریں، اہم ترین لوگوں کی طرح سوچیں
اپنی سوچ کو بلند کریں، اہم ترین لوگوں کی طرح سوچیں

  

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز

قسط:56

اپنی سوچ کو بلند کریں، اہم ترین لوگوں کی طرح سوچیں:

اپنی سوچ کو بلند کریں، اپنے اعمال کو بہتر کریں، اس سے آپ کو کامیابی ملتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتاتے ہیں جس کی مدد سے آپ اہم ترین لوگوں کی طرح سوچنا شروع کر دیں گے۔ طریقہ درج ذیل ہے:

میں کیسے سوچوں؟ یہاں اپنے آپ کو چیک کریں۔

حالت

-1 جب میں پریشان ہوتا ہوں

-2 ایک آئیڈیا

-3 میری ظاہری شخصیت

-4 میری گفتگو

-5 میں کیا پڑھوں؟

-6 تبادلہ خیالات

-7 جب میں ہمت ہار دیتا ہوں

-8 میرے لطائف

-9 میرا کام

اپنے سے پوچھئے

-1کیا ایسے حالات میں ایک اہم شخص پریشان ہوتا ہے؟ وہ کامیاب شخص جسے میں جانتاہوں وہ ان حالات میں پریشان ہو گا؟

-2اگر ایک اہم شخص کے ذہن میں یہ آئیڈیا آتا تو وہ کیا کرے؟

-3جس شخص کی بہت زیادہ عزت کی جاتی ہے کیا میں اس جیسا دکھائی دیتا ہوں؟

-4کیا میں کامیاب لوگوں کی طرح گفتگو کرتا ہوں؟

-5کیا ایک اہم شخص یہ پڑھتا ہے؟

-6اہم شخصیات کیا تبادلہ خیالات کرتی ہیں؟

-7کیا کوئی اہم شخص ان حالات میں پاگل پن پر اتر آتا ہے؟

-8کیا اہم شخصیات ایسے ہی لطائف سناتے ہیں؟

-9ایک اہم شخص اپنے کام سے متعلق دوسروں کو کیا بتاتا ہے؟

ان سوالوں کو اپنے ذہن میں رکھیے۔ ان سوالوں کے استعمال سے آپ بہت ہی کامیاب شخص بن جائیں گے:

-1اہم نظر آیئے یہ آپ کو اہم بننے میں مدد دے گا۔ آپ کی ظاہری شخصیت آپ کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس سے آپ کے اعتماد اور روح کی تعمیر ہوتی ہے۔ اپنے متعلق یقین رکھیے کہ آپ اہم شخص ہیں، ذہن شخص ہیں او رباوقار ہیں۔

-2اپنے کام سے متعلق خیال کریں کہ بہت اہم ہے۔ اس طرح سوچنے سے آپ کو ایسے اشارے ملیں گے جس سے آپ کو بہتر کام کرنے کا راستہ ملے گا۔ آپ کے ماتحت بھی آپ کے کام کو بہت اہم خیال کریں گے۔

-3روزانہ اپنے آپ سے گفتگو کر کے اپنے اندر اعتماد پیدا کریں اور اپنے آپ کو بہت اہم شخص خیال کریں۔

-4 زندگی میں کوئی بھی مشکل آپ کو پیش آئے تو اپنے آپ سے سوال کیجیے کہ ان حالات میں ایک اہم شخص کیا کرتا ہے اور پھر اپنے جواب کے مطابق عمل کریں۔( جاری ہے )

نوٹ : یہ کتاب ” بُک ہوم “ نے شائع کی ہے ( جُملہ حقوق محفوظ ہیں )۔

مزید :

ادب وثقافت -