ایل ڈبلیو ایم سی نے عیدپلان ترتیب دے دیا

  ایل ڈبلیو ایم سی نے عیدپلان ترتیب دے دیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) عید الفطرپر صفائی کے بہترین انتظامات کے لیے خصوصی عید پلان 2مئی سے  5مئی تک ترتیب دیا گیا ہے۔   24گھنٹے مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا  تمام عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔ اس امر کا اظہار لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر رافیع حیدر نے میڈیا بریفنگ میں کیا ڈاکٹر رافعہ حیدر نے کہا کہ پہلی شفٹ میں 100% حاضری، دوسری میں 65%جبکہ تیسری شفٹ میں 30%عملہ تعینات کیا جائے گا  ورکشاپ کا عملہ بھی تین شفٹوں میں کام کرے گا۔  ٹاؤن کی سطح پر تمام سامان مہیا کیا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  چونا 89000کلوکوڑا ڈالنے والے شاپر 120,000 جبکہ 15000لیٹرفنائل مہیا کر دی گئی ہے۔  سات افسران کی عید کے دنوں میں ٹاؤن کی سطح پرڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ 175بڑی مساجد اور عید گاہوں کی صفائی صبح 6بجے سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔ 174بڑی مارکیٹوں میں رات 2:30سے صبح 6:00بجے تک  مینونل سویپنگ  یعنی عملہ ہاتھ سے صفائی کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -