ریجیکٹڈ ٹولے کی فتنہ سیاست کو عوام مسترد کر رہے ہیں،حسن مرتضیٰ

  ریجیکٹڈ ٹولے کی فتنہ سیاست کو عوام مسترد کر رہے ہیں،حسن مرتضیٰ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کیلئے چاند رات اماوس کی رات ثابت ہو گی۔عمران نیازی عوامی و مذہبی تہواروں کو سیاسی آلودگی کا شکار کر رہے ہیں،ریجیکٹڈ ٹولے کی فتنہ سیاست کو عوام مسترد کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد سلیکٹڈ کو گوگی کا روگ لے بیٹھا ہے، توشہ خانے کا چور جیل میں تین دن بھی نہیں نکال سکے گا۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ نہی عنہ المنکر کا ورد کرنیوالاجلد نکیر کے گھیرے میں آنیوالا ہے۔"میں انکی چیخیں نکلواؤنگا "کے نعرے لگانیوالے کی چیخیں سب کو سنائی دے رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -