عید الفطر خوش نصیبوں کے لیے  یوم تقسیم انعامات،اشرف جلالی

   عید الفطر خوش نصیبوں کے لیے  یوم تقسیم انعامات،اشرف جلالی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے سربراہ و تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عید الفطر خوش نصیبوں کے لیے ”یوم تقسیم انعامات“ ہے عید الفطر کی حقیقی خوشی ایک کامل روزے دار ہی محسوس کر سکتا ہے۔رمضان کے بعد عید کا  مطلب یہ ہے انسان کی مشکلات کے بعد خوشیوں سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ یہ رب سے مانگنے اور رب کی رضا کے لیے دینے کا دن کا ہے۔یہ غریبوں سے ہمدردی اور اپنوں سے صلہ رحمی کا دن ہے۔یہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی بے بسی کے خاتمے اور حصول آزادی کی دعا اور اس سلسلہ کی عملی جدو جہد کے عہد کا دن ہے۔ یہ دن اسکے بعد آنے والے آیام میں شیطان کے مقابلے میں غلبہ پانے کے عزم کا دن ہے۔عید کے دن عریانی،فحاشی اور بے حیائی کے دھندے اللہ تعالی کو ناراض کرنے کے کام ہیں۔ایک مومن عیدکے دن فکرمند ہوتا ہے کے کہیں رمضان بھر کی عبادت مسترد نہ کردی جائے۔ اللہ تعالی رسول اکرم? کے طفیل آج کے دن کو ملک و قوم کو سلامتی عطا فرمائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -