حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرے، فنکار

  حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کرے، فنکار

  

 لاہور(فلم رپورٹر)شوبز شخصیات نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کو خوش آئندقراردیاہے۔شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہورہی تھی حکومت کو اس سلسلے میں باتوں کی بجائے مزید عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ڈائریکٹر مسعود بٹ نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔چیئرمین فلم فیڈریشن آف پاکستان سینئر اداکار اچھی خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے ہفتہ وار بم گرا کر عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا۔ اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے کہا کہ پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں بھی کمی ہوگی عوام سکھ کا سانس لیں گے۔اداکارہ نیلم منیر خان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں مزید کمی ہونی چاہیے۔سٹار میکر ڈائریکٹر جرار رضوی نے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتیں اور کم ہونے کی ضرورت ہے حکومت عوام پر مزید رحم کرے۔ 

سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا کہپٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا یہ پہلا زبردست اقدام ہے۔داشی خان،عاکف ملک اور عائشہ مہر نے بھی ملے جلے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -