فواد عالم نے آئی سی بی کی جانب سے ملنے والی ٹوپی والد کو دے دی

   فواد عالم نے آئی سی بی کی جانب سے ملنے والی ٹوپی والد کو دے دی

  

کراچی (این این آئی)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دی گئی ٹوپی (CAP) اپنے والد کو دے دی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ اپنے والد کو ایک ٹوپی پہنا رہے ہیں۔فواد عالم نے شیئر کی ویڈیو کے ساتھ ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہا کہ ابو، آپ نے اڑنے کے لیے مجھے اپنے پر دییاور سکھایا کہ اپنے جذبے پر کیسے قائم رہنا چاہیے۔انہوں نے لکھا کہ ہر چیز کیلئے آپ کا شکریہ اور میں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔

۔فواد عالم نے ہش ٹیگ کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ اپنے والدین کا احترام کریں، آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے جن میں فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -