”عمران خان نے کون سا کارنامہ امریکا کے خلاف کیا جس پر بیرونی سازش ہوئی“ شرجیل میمن نے سوال اٹھا دیا

”عمران خان نے کون سا کارنامہ امریکا کے خلاف کیا جس پر بیرونی سازش ہوئی“ ...
”عمران خان نے کون سا کارنامہ امریکا کے خلاف کیا جس پر بیرونی سازش ہوئی“ شرجیل میمن نے سوال اٹھا دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ایسا کون سا کارنامہ آپ نے سرانجام دیا ہے جس پر آپ کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کا راگ الاپنے والے پاکستانیوں کو گمراہ کر رہے ہیں،عمران خان کے اپنے ایم این ایز اور اتحادی جماعتیں تنگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کشمیر  کو ہتھیانے والے کے لیے کہنا تھا کہ مودی کے جیت پاکستان کے لیے بہترین ثابت ہو گی۔عمران نیازی نے اوقتصادی اور خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں ایسا کون سا کارنامہ آپ نے سرانجام دیا ہے جس پر آپ کے خلاف بیرونی سازش ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -