جاری مالی سال، کوکنگ آئل کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

           جاری مالی سال، کوکنگ آئل کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی):ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ اوربناسپتی گھی کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں کوکنگ آئل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر8.5 فیصد کا اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوار میں 2 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2022 تک کی مدت میں ملک میں 319,951  میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں  294,878 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارریکارڈ کی گئی تھی۔ فروری 2022 میں ملک میں 47,445 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوارہوئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 25.4 فیصدزیادہ ہے۔

مزید :

کامرس -