جاری مالی سال، سوتی دھاگے کی پیداوارمیں معمولی اضافہ

  جاری مالی سال، سوتی دھاگے کی پیداوارمیں معمولی اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں سوتی دھاگے کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر0.01 اور سالانہ بنیادوں پر0.07 فیصد کا اضافہ ہواہے۔جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں ملک میں 2,290,150 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارحاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.07 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2,288,615 ٹن سوتی دھاگاکی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔ فروری 2021 میں ملک میں 287,510 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 287,490 ٹن سوتی دھاگا پیداہواتھا۔۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.45 فیصدکااضافہ ہواہے۔\

مزید :

کامرس -