پاکستان دنیا بھر میں امرود کی پیداوار کے لحاظ سے  دوسرے نمبر پر آگیا

   پاکستان دنیا بھر میں امرود کی پیداوار کے لحاظ سے  دوسرے نمبر پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زارعت نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں امرود کی پیداوار کے لحاظ سے بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے، وطن عزیز میں امرود کی پیداوار بڑھانے کی بہت زیادہ استعداد موجود ہے  جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ  کرکے اس کی  پیداوار میں شاندار اضافہ یقینی بنایاجاسکتاہے۔ ماہرین نے بتایاکہ مقامی تحقیقی اداروں میں امرود کی ایسی اقسام تیار کی جارہی ہیں جن کی کاشت سے کاشتکاروں کے منافع میں اضافہ ہوگا اور امرود سے ایسی معیاری مصنوعات بھی تیار کی جاسکیں گی جن کی کوالٹی پہلے سے بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امرود نہ صرف قدرے کلراٹھی زمینوں میں بھی پیداوار دیتاہے بلکہ خشک سالی کو بھی برداشت کرسکتاہے۔ انہوں نے  کہاکہ دنیابھر میں اعلی کوالٹی کے امرود اور اس کی مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ امرود کی نئی اقسام کی تیاری میں بائیو ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ کریں اور امرود کی ایسی اقسام وضع کریں جو کہ خالص نسل کی ہوں۔انہوں نے بتایاکہ ماہرین اثمارنے امرود کی پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیوند کاری کے ذریعے امرود کی نئی اقسام تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کے ذریعے کاشت کاروں کو خالص نسل کے پودے فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ زرعی جامعہ میں امرود کے بارے میں تحقیق جاری ہے جس میں بیماریوں سے پاک امرود کے پودے تیار کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -