پیپر یارن کی برآمدات میں 52.23 فیصد اضافہ 

پیپر یارن کی برآمدات میں 52.23 فیصد اضافہ 

  

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران پیپر یارن کی برآمدات میں 52.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان  کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران برآمدات کا حجم 7.327 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ  مالی سال میں جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران 4.813  ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح گزشتہ ما لی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دورا ن پیپر یارن کی قومی برآمدات میں 2.514 ملین ڈالر یعنی 52 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -