سی سی پی او کا ڈولفن اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس، رپورٹ طلب 

سی سی پی او کا ڈولفن اہلکار کے زخمی ہونے کا نوٹس، رپورٹ طلب 

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے لاجپت روڈپرڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن سکواڈ شاہدرہ ٹیم کے اہلکار حسین کے زخمی ہونے کے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ڈولفن سکواڈ سے رپورٹ طلب کرلی۔

سی سی پی او نے  زخمی ڈولفن اہلکار کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کردی۔سی سی پی او کا کہناتھا کہ ڈولفن ٹیم نے واردات ناکام بنا کر بہادری کی عظیم مثال قائم کی،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت میں جان کی پرواہ نہ کرنے والے پولیس جوان ہمارا فخر ہیں۔

مزید :

علاقائی -