شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

  شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقے میں ڈاکو محمد انیس و فیملی سے 4 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے،گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم چور نقب زنی کے دوران عاطف کے گھر میں گھس کر الماریوں کے تالے توڑ کر 4 لاکھ 45ہزار مالیت کے طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء، ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم چور خالد کے گھر سے ڈاکو تالے توڑ کر 3 لاکھ 70 ہزار مالیت کی نقدی لیپ ٹاپ،موبائل فون طلائی زیورات اور الیکٹرونکس کا دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے شمالی چھاؤنی میں مسلح ڈاکو ناصر سے  ایک لاکھ 15 ہزار نقدی اور موبائل فون،گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکو شفیق  سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے،سمن آباد کے علاقے میں ڈاکو ندیم سے اسلحہ کے زور پر 1 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی موبائل فون،.شفیق آباد کے علاقے میں عابد سے ڈاکو 2 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں مسلح ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے تنویر  سے گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، مصطفی آباد کے علاقے میں مسلح ڈاکو جمیل سے 80 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،ساندہ کے علاقے میں ڈاکو ناصر و فیملی سے 4 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ گلبرگ،ڈیفنس، کاہنہ، شمالی چھاونی، اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ وحدت کالونی. سبزہ زار، جوہر ٹاؤن، لیاقت آباد اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -