ہائیکورٹ کے 13ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6ماہ کی توسیع کی منظوری
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی گئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دی۔جوڈیشل کمیشن نے 13 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کے بجائے 6 ماہ کی توسیع دی تھی۔وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مدت میں توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
توسیع منظور