وزیر اعلیٰ انتخاب معاملہ،گورنر پنجاب کی وزیر اعظم کو قانونی بحث کی پیشکش

  وزیر اعلیٰ انتخاب معاملہ،گورنر پنجاب کی وزیر اعظم کو قانونی بحث کی پیشکش

  

         لاہور (نیوز ایجنسیاں) گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر قانونی بحث کی پیشکش کی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ وزیر اعظم،ان کے بیٹے،ان کی پارٹی کے سیاسی رہنماؤں اور قانونی ٹیم کیساتھ آئینی بحث کی کھلی پیشکش ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جب چاہیں میرے اور میری قانونی ٹیم کے ساتھ ایک لائیو قانونی اور آئینی بحث کر لیں۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری ذمہ داری نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جعلی غیرآئینی وزیراعلی ولد وزیراعظم پاکستان نے سب سے بڑے صوبے کو ابا جی کی وراثت سمجھ رکھا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری نہیں ہر وفاقی اور صوبائی آئینی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ کون سسلی مافیا کے سامنے ڈر گئے اور کون کون سجدہ ریز ہوگئے۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ اول -