ہسپتالوں میں عام آدمی کو مکمل عزت ملنی چاہئے:وزیر اعلیٰ پنجاب

  ہسپتالوں میں عام آدمی کو مکمل عزت ملنی چاہئے:وزیر اعلیٰ پنجاب

  

       لاہور(جنرل رپورٹر،این این آئی)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور کے بعض علاقوں خصوصا اندرون شہر میں پانی کی قلت کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلی نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ٹیوب ویل چلانے کیلئے لگائے گئے جرنیٹر چلانے کی بھی ہدایات جاری کر دی۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کا واسا کو پانی کی قلت دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا حکم۔پانی کی قلت والے علاقوں کیلئے مربوط نظام بنایا جائے۔جہاں ضرورت ہو وہاں ٹیوب ویل چلانے کے لئے جنریٹر چلانے کا انتظام کیا جائے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کا مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم۔شہر کے تمام نالوں کی صفائی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے- ایکشن پلان کو ٹائم لائن کے ساتھ مرتب کیا جائے- بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کام ہر صورت مکمل کیا جائے- عید کے بعد ایم ڈی واسا نالوں کی صفائی کے حوالے سے ویڈیوز کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دیں۔یونین کونسل کی سطح پر خصوصی ٹیمیں بنائی جائیں اور نالوں کی صفائی کا کام نظر آنا چاہیے۔یونین کونسل کی سطح پر نکاسی آب کا میکنزم بھی تیار کیا جائے- موسم برسات میں کسی کے حیلے بہانے نہیں سنوں گا- یہ حکامات وزیراعلی حمزہ نے گزشتہ روز اپنی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاسمین جاری کیے۔اجلاس میں لاہور میں پانی کی قلت دور کرنے اور نالوں کی صفائی کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی زیرصدارت محکمہ صحت سے اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ہسپتالوں کو عام لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے شعبہ صحت کو بھی ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں عام آدمی کو مکمل عزت ملنی چاہیے۔ حمزہ شہباز نے مزید حکم دیا کہ ایک جامع پلان بنایا جائے جس میں عوام کو مفت ادویات فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیموں کو بھی متحرک کیا جائے۔

وزیراعلی پنجاب

مزید :

صفحہ اول -