ترک وزیر خارجہ کا بلاول ک وفون،سفارتی تعلقات کے 75برس کی تکمیل کا جشن منانے پر اتفاق
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان اور ترکی نے سفارتی تعلقات کے 75برس کی تکمیل کا جشن منانے پر اتفاق کیا ہے۔ترک وزیر خارجہ میولود چاولش نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا اور انہیں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے اور عیدالفطر کی مبارکباد دی۔پیر کوپیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاش اولو نے فون کیا۔ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاش اولو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی,ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاش اولو نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عیدالفطر کی بھی مبارک باد دی۔بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ترکی ہم منصب کے درمیان برادرانہ قریبی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکی کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی موقف کی حمایت پر اپنے ہم منصب میولود چاش اولو کا شکریہ ادا کیا۔
پاک ترک