ساہیوال، ٹک ٹاک بناتے ہوئے کار نہر میں جاگری، 2دوست جاں بحق 

ساہیوال، ٹک ٹاک بناتے ہوئے کار نہر میں جاگری، 2دوست جاں بحق 

  

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے علاقے موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دو دوست جاں بحق ہوگئے۔ٹک ٹاک کے شوق نے ایک بار پھر دونوجوانوں کی جان لے لی ہے اور اس بار ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں دو دوست جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کار میں سوار 6 دوست ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنارہے تھے، کہ نہر لوئر باری دو آب کے اوپر کار کے سامنے موٹرسائیکل آگئی اور اسے بچاتے ہوئے کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں تمام دوست نہر میں ڈوب گئے، تاہم ایک مقامی نوجوان نے نوجوانوں کو بچانے کے لئے نہر میں چھلانگ لگادی اور 4 نوجوانوں کو بچالیا، جب کہ دو دوست زین اور یاسر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ٹک ٹاک

مزید :

صفحہ آخر -