سابق جنرل سمیع سادات کا عید کے بعد طالبان کیخلاف آپریشن کا اعلان 

سابق جنرل سمیع سادات کا عید کے بعد طالبان کیخلاف آپریشن کا اعلان 

  

کابل(این این آئی) افغانستان پر ایک اور خانہ جنگی کی تلوار لٹکنے لگی، سابق جنرل سمیع سادات نے عید کے بعد طالبان کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سمیع سادات کا کہنا تھا کہ سابق فوجی اور سیاستدان طالبان کے خلاف آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں، قومی مزاحمتی فرنٹ اور افغانستان کے دیگر مزاحمتی گروپوں کے قائدین سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو ایک سال کی مہلت دینا چاہتے تھے لیکن وہ 8 ماہ میں ہی ناکام ہوگئے، عید کے بعد طالبان کے خلاف کارروائیاں شروع کریں گے۔

سمیع سادات

مزید :

صفحہ آخر -