وزیراعظم آزاد کشمیر سر دار تنویر الیاس  کا عید کنٹرول لائن پر منانے کا اعلان

وزیراعظم آزاد کشمیر سر دار تنویر الیاس  کا عید کنٹرول لائن پر منانے کا اعلان

  

مظفر آباد(این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے عید کا دن کنٹرول لائن پر گزارنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویر الیاس نے عید فوجی جوانوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نماز عید الفطر مظفرآباد میں ادا کرنے کے بعد ایل او سی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کرینگے۔اپنے دورہ ایل او سی پر وزیراعظم آزاد کشمیر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کرینگے جبکہ آزاد کشمیر میں مہاجرین کے کیمپوں کا بھی دورہ کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -