مسجد نبویؐ واقعے کی مذمت نہ کرنا اسکے دفاع کے مترادف ہے،شیری رحمن

مسجد نبویؐ واقعے کی مذمت نہ کرنا اسکے دفاع کے مترادف ہے،شیری رحمن

  

لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ واقعے کی مذمت نہ کرنا اس کے دفاع کے مترادف ہے، عمران خان اپنے کرپشن سکینڈل کا دفاع کرنے میدان میں اتر آتے ہیں لیکن مسجد نبویؐ واقعے کا دبے الفاظ میں دفاع کر رہے ہیں۔ شیری رحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے امر بالمعروف جلسے کرنیوالے مسجد نبویؐ واقعے کا دفاع کر رہے ہیں، چور، ڈاکو اور میں نہ مانوں کا بیانیہ ملک میں بد ترین تقسیم کا سبب بن رہا ہے، تحریک انصاف نے اپنے 26سال میں ملک کو نفرت، تقسیم اور انتشار کے سوائے کچھ نہیں دیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ تحریک انصاف کو پاکستان نہیں، اپنی طرز سیاست تبدیل کرنیکی ضرورت ہے، شخصیات اور اداروں کیخلاف گالم گلوچ اور الزامات سے آپ اپنی سیاست تو زندہ رکھ سکتے ہیں لیکن انتخاب نہیں جیت سکتے، کرپشن، بدانتظامی اور ناکامیوں سے بھرپور حکومت کا دور ختم ہو چکا ہے۔

شیریں رحمن

مزید :

صفحہ آخر -