پی ٹی آئی آزادی مارچ کیلئے 11رکنی کوارڈی نیشن کمیٹی قائم 

پی ٹی آئی آزادی مارچ کیلئے 11رکنی کوارڈی نیشن کمیٹی قائم 

  

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کیلئے 11رکنی کوارڈی نیشن کمیٹی قائم کر دی گئی۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسرت جمشید چیمہ کے مطابق شفقت محمود کمیٹی کے کنوینر جبکہ راجہ یاسر ہمایوں ڈپٹی کنوینر ہوں گے۔ مارچ کے لئے ڈویژن کی سطح پر کوارڈی نیٹرز بھی مقرر کئے گئے ہیں جن میں یاسمین راشد لاہور ڈویژن،صداقت عباسی راولپنڈی ڈویژن،فیض اللہ کموکافیصل آباد ڈویژن،سبطین خان سرگودھاڈویژن،محمد احمد چٹھہ گوجرانوالہ ڈویژن،رائے حسن نواز ساہیوال ڈویژن،مس تشفین صفدرکوارڈی نیٹر ویمن،زبیر خان نیازی یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس جبکہ انیس علی ہاشمی کو کوارڈی نیٹر لائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے آزادی مارچ میں عوام کا سمندرشامل ہوگا جو امپورٹڈ حکمرانوں کو ان کے ایوانوں سمیت بہا لے جائے گا۔

کمیٹی قائم

مزید :

صفحہ آخر -