نوشہرہ میں 3 بہن بھائی پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق

نوشہرہ میں 3 بہن بھائی پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیرہ اسٹیشن روڈ پر 3 بہن بھائی پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے بچوں کے والد ناصر خان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارے قریبی رشتہ دار کے گھر عید منانے گئے تھے جہاں پر واٹر ٹینکی موجود تھی، جاں بحق ہونے والے تینوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 6 سالہ بلال، 3 سالہ عمر اور 4 سالہ فجر کے ناموں سے ہوئی، ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے تینوں بچوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی، واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔
نوشہرہ بچے

مزید :

صفحہ آخر -