ملک میں کوویڈ- 19کے  40 نئے کیسز رپورٹ

 ملک میں کوویڈ- 19کے  40 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں اتوار کو کوویڈ-19 کے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزارت صحت کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،کوویڈ-19 کے تازہ کیسز کے ساتھ  ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15لاکھ 28ہزار518 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں اتوار کو کوویڈ-19 کی وبا  سے ایک شخص کے انتقال سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 30ہزار372 ہوگئی ہے۔ہفتہ کو ملک بھر میں کوویڈ-19 کی تشخیص کے لیے 16ہزار165 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح  0.25 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا

مزید :

صفحہ آخر -