ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے جذبہ سے کام کرنے کا عہد کیا جائے،شجاعت حسین

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے جذبہ سے کام کرنے کا عہد کیا جائے،شجاعت حسین

  

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے تمام پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے نئے عزم، جذبہ اور ولولہ سے کام کرنے کا عہد کیا جائے تاکہ نہ صرف ملک میں ہر طبقہ اور شعبہ کے لوگوں کو خوشحالی، انصاف اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں بلکہ عالمی برادری میں بھی باوقار مقام حاصل ہو۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ عید کی خوشی کے موقع پر بیوہ، یتیموں اور پاک فوج کے شہداء کو بھی یاد رکھیں، آج کے دن ہمیں ان بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے جو عید کی خوشیاں منانے سے قاصر ہیں، اہل ثروت افراد عید کی خوشیوں میں بھی ان کو شامل کریں، ہمیں ان لوگوں کا بھی خیال رکھنا ہے جو ہماری مدد کے منتظر ہیں، یہ ثواب کا کام ہے اور اسی میں سب کی بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پاک وطن کے حصول اور اس کے تحفظ و دفاع کیلئے جانیں قربان کیں ہمیں شہادت کی عظیم منزل حاصل کرنے والوں کے خاندانوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہئے۔ 

شجاعت حسین

مزید :

صفحہ آخر -