سٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینک عید الفطر پرجمعرات تک بند رہیں گے

سٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینک عید الفطر پرجمعرات تک بند رہیں گے

  

فیصل آباد  (آئی  این  پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام کمرشل وشیڈولڈ بینک عید الفطر پر5مئی بروز جمعرات تک بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آبا کے ترجمان نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر5 مئی بروز جمعرات تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث بینک بھی بند رہیں گے۔دریں اثنا سٹیٹ بینک کی جانب سے تمام بینکوں پر واضح کیاگیاہے کہ وہ مذکورہ عید تعطیلات کے دوران بینکوں کے کھاتہ داران کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے اپنی تمام اے ٹی ایم مشینوں کو نہ صرف مکمل طور پر فنکشنل رکھیں بلکہ ان میں کرنسی کاوافرسٹاک بھی رکھاجائے تاکہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران عوام الناس کو اپنی رقوم کے حصول میں کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔

بینک بند

مزید :

صفحہ آخر -