دلچسپ بات ہے جہاں امپائر کو غیر جانبدار ہونا ہے وہاں تعصب ہے، علی زیدی
کراچی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ دلچسپ بات ہے کہ جہاں امپائر کو غیر جانبدار ہونا ہے وہاں تعصب ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ 16 اپریل کو ای سی پی نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سعید گل کو تبدیل کر کے اعزاز انور چوہان کو تعینات کیا۔انہوں نے کہا کہ چوہان مبینہ طور پر پی پی پی کے پسندیدہ ہیں، دلچسپ بات ہے کہ جہاں امپائر کو غیر جانبدار ہونا ہے وہاں تعصب ہے، جہاں واضح پوزیشن لینی ہے وہاں غیر جانبداری ہے۔
علی زیدی