سندھ حکومت عوام کی جیبوں سے اپنی عیدی کا بندوبست کررہی ہے، خرم شیر زمان
کراچی (این این آئی)پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی جیبوں سے اپنی عیدی کا بندوست کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے بس اڈوں پر ٹرانسپورٹ مافیا کا راج ہے، خرم شیر زمان نے مسافر بسوں کے کرائے بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بس مافیا عوام کی جیبوں سے اپنی عیدی کا بندوست کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بسوں کے دوگنے کرائے بڑھا کر پردیسیوں کو اذیت پہنچائی جارہی ہے، وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی ناک کے نیچے مافیا سرگرم ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے وزیروں کا مافیا سے گٹھ جوڑ کمیشن وصولی کیلئے ہیں، سندھ حکومت عید کے موقع پر اپنی کمیشن کی دکان اور بھتہ خوری بند کرے۔پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ متعلقہ حکام ٹرانسپورٹ مافیا کیخلاف فوری ایکشن لیں۔
خرم شیر زمان