تمام اداروں کو عوامی فلاح کیلئے متحد ہونا ہوگا:فائق شاہ
پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے عید پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح اور عوامی اختیار اور انصاف کیلئے ہوتی ہے مگر یہاں اختیار، انصاف، معیشت اور معاشرت صرف اشرافیہ اور اقتدار کے ایوانوں کیلئے ہے جس کی وجہ سے حکومت اور عوام کے درمیان واضح تفریق پائی جاتی ہے جب تک تمام ادارے مل کر عوامی انصاف اور معاشی اور معاشرتی مساوات قائم نہیں کریں گے تعصب، نفرت اور گروہ بندی ہوتی رہے گی، عوام کو یقین ہو چکا ہے کہ انہیں انصاف نہیں ملنا، وہ اسی وجہ سے اس نظام سے تنگ ہیں، تھانہ، کچہری، حکومتی ادارے اور ساری انتظامیہ ہمہ وقت اشرافیہ کی مداح سرائی اور خدمت میں لگی رہتی ہے عوام سالہا سال انصاف اور ویلفیئر کیلئے ترستے رہتے ہیں دنیا نے سوشل ویلفیئر کی بنیاد پر قوموں کو کھڑا کیا، عوام کے مفاد، حقوق اور اختیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے حکومت بدل جائے مگر عوام اور ملک کی سلامتی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں وسیع پیمانے پر سوشل ویلفیئر اور انصاف کی ضرورت ہے سب حکومت اور سیاسی جماعتوں کو اس پر منصوبہ بندی کرنی ہوگی ورنہ بہت جلد عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک پہنچ جائیں گے، عید کے موقع پر مہنگائی اور منافع خوروں نے عوام کا خون چوسنے میں کوئی کمی نہیں رکھی، حکمران سیر سپاٹے پر اور عوام رل رہے ہیں، اس سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے، جس کی وجہ سے تعصب اور گروہی مفادات پیدا ہو رہے ہیں جس کے خاتمے کیلئے ''نظام برائے عوام'' لانا ہوگا۔