داؤدی بوہرہ جماعت نے عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی 

  داؤدی بوہرہ جماعت نے عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہرہ جماعت نے پیر کو عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی، داؤدی بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والوں نے پیر کو صدر کی طاہری مسجد  سمیت کراچی کی دیگر مختلف مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی  اور ملک و قوم کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔ کراچی میں ناظم آباد شہید ملت روڈ آرام باغ سمیت مختلف علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے نماز عید کی ادائیگی کے دوران کراچی کے علاقے صدر میں بوہری جماعت خانے کی اطرف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا تھا پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔بوہری برادری نے جماعت خانہ میں نماز عید پڑھی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی بوہرا برادری کے تحت کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی عیدمنائی گئی۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -