ڈیزل بحران کیخلاف انتظامیہ متحرک، پٹرول پمپس پر سٹاک کی چیکنگ
ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید ایام میں پٹرول و ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پٹرول پمپس پر سٹاک چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے اس(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز اچانک مخلتف پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور ڈیزل کی سپلائی اور سٹاک ریکارڈ چیک کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عیدالفطر پر شہریوں کو کسی قسم کی پٹرول قلت نہیں ہونے دینگے۔ضلعی انتظامیہ آئل ڈپو سے پٹرول و ڈیزل کی سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کو سیل کرکے بھاری جرمانہ کرینگے۔