چاند رات کو کراچی کی مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

چاند رات کو کراچی کی مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

  

        کراچی(اسٹاف رپورٹر)چاند رات کو کراچی کی مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد امڈ آئی جبکہ وقت کم  ہونے پر کراچی کے بازاروں میں چاند رات کو رش عروج پر پہنچ گیا۔چاند رات کی مبارک باد دینے اور اعتکاف میں بیٹھے عزیز و اقارب کو مساجد سے لانے کے بعد، عید کی خریداری اختتام تک پہنچانے کے لیے شہریوں نے ٹولیوں کی صورت بازاروں  تجارتی مراکز کا رخ کیا ان کی عید کی خوشی اور جوش و خروش دیدنی تھا۔ متوسط طبقہ کو مہنگائی کے باعث چاند رات کو خریداری کرنے میں تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر عید کی خوشی میں کوئی خریدار مہنگائی کو خاطر میں نہیں لائے۔ ایک طرف خریداری  ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی دوسری جانب مہندی لگوانے کے لییاسٹالز پر رش لگا رہا  موجود ہے خواتین نے میٹل کی چوڑیاں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی لیکن روایتی کانچ کی چوڑیاں سب سے  زیادہ فروخت ہوئیں۔کراچی والوں کی شاپنگ کے لئے بازار رات گئے تک کھلے رہے،کراچی سمیت سندھ بھر میں عید کی چاند رات کی رونقیں عروج پر رہیں۔شاپنگ مالز میں فیسٹول  خصوصی شو بازاروں میں گہما گہمی عید خریداری اربوں روپے تک پہنچ گئی شہریوں نے روایتی انداز سے چاند رات منائی کریم آباد کے مینا بازار تین تلوار کے گلف سینٹر اوردیگر مراکز میں خواتین علی الصبح تک مہندی لگواتی رہیں جدید ایئرکنڈیشنڈ شاپنگ مالز شہریوں کی توجہ کا مرکز رہے راشد منہاس روڈ پر واقع نو تعمیر شدہ لکی ون صدر کا ایٹریم مال طارق روڈ حیدریکلفٹن کے ڈولمین مال گہما گہمی میں سرفہرست رہے مالز میں بچوں کی تفریح کیلئے گیمز شو مہندی لگانے اور خواتین کیلئے رعایتی بیوٹی ٹریٹمنٹس کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔ شہر کے چھوٹے بڑے تمام بیوٹی پارلرز آخری عشرے سے پرہجوم رہے چاند رات کو اکثر پارلر رات بھر کھلے رہے۔ شہر کے مشہور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر بھرپور رش تھالیڈیز جینٹس اوربچوں کے گارمنٹس جیولریجوتوں سمیت گھریلو اشیا اورگروسری کے حامل ان اسٹورز پر خریداری کے رحجان کی بنیادی وجہ رعایتی قیمت اورمقرر نرخ تھے جس سے خریدار بھاؤ تاؤ کی بحث کے بغیر خریداری کرتے رہے۔ رات گئے تک طویل قطاریں موجود تھیں۔ چاند رات کی گہما گہمی میں سرفہرست مارکیٹوں میں لیاقت آباد 10نمبر انار کلی واٹر پمپحیدری طارق روڈ بہادرآباد  گلف تین تلوار اورزمزمہ ڈیفنس دیگر شامل تھے۔ مارکیٹوں میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -