ڈبلیوایم سی، عید پر صفائی دعوے فلاپ، بیشتر علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل 

ڈبلیوایم سی، عید پر صفائی دعوے فلاپ، بیشتر علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کے دعوے دھرے رہ گئے، شہر کے بیشتر علاقے فلتھ ڈپوز میں تبدیل، شہریوں کی عید کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں - سی ای او اور منیجر آپریشنز سمیت دیگر افسران مخصوص علاقوں میں صفائی آپریشن کے دوران فوٹو سیشن میں مصروف رہے، تفصیلات کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر اولیا میں (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

مثالی صفائی کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے تھے، مگر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز شہر کے اکثر علاقوں میں کاغذی صفائی تک ہی محدود رہے، جس کی وجہ سے شمس آباد، ولایت آباد، پیر کالونی، بلوچ چوک، العطا کالونی، منیر آباد، سادات کالونی اور عثمان آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے رہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا - شہریوں کا آخری روزہ تعفن زدہ ماحول میں سانس لیتے ہوئے گزرا، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران فوٹو سیشن میں مصروف رہے، شہر کی صفائی پر توجہ نہ دینے سے عید الفطر کے تینوں ایام میں بھی شہریوں کو کچرے کے ڈھیروں کا سامنا رہے گا، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کاغذوں میں صفائی کی بجائے شہر اولیا میں صفائی ستھرائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -