لوڈشیڈنگ ختم،شہباز شریف کا ایک اور وعدہ پورا، میاں ثاقب خورشید
وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے وعدہ کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرکے ثابت کردیا ہے کہ ان کی حکومت قائد اعظم کے اصول کام کام اور کام پر عمل پیرا ہے پٹرول و ڈیزل کے ریٹس نہ بڑھانے چینی آٹا پر سبسڈی دینے اور ایل پی جی گیس سستی ہونے سے عام آدمی کی مشکلات کم ہوئی ہیں عید کے بعد وزیر اعظم اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کو مزید ریلیف پیکجز دیں گے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی چاندرات اور عید کے روز بھی احتجاجی کال زہنی گراوٹ اور میں نہ مانوں کا عملی ثبوت ہے وہ مسلم لیگ پی پی 234 کے صدر محمد سعید اختر چودھری کے افطار ڈنر میں شرکا سے خطاب کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرز اور کارکنوں کو اقتدار سے محرومی نے نیم پاگل اور انتہا پسند بنادیا ہے فرح خان کی کرپشن کو تحفط دینے کی پریس کانفرنس اور منافرت پھیلانے کے مختلف اقدامات سے جگ ہنسائی ہوئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یوسی چیئرمینوں چودھری صفدر گوجر ملک سلیم بھارہ ملک کریم بخش لنگڑیال سابق نائب ناظم ہمایوں فیض الرسول انجینئر چودھری طارق رفیق میاں نیرب خورشید کونسلرز بلدیہ چودھری سجاد حسین گوجر ندیم خان شیروانی اکبرعلی سندھو عمر وحید جٹ سمیت دیگر شریک تھے