ڈہرکی،مسجد نبویؐ واقعہ کیخلاف  نون لیگ کی ریلی،نعرے بازی

ڈہرکی،مسجد نبویؐ واقعہ کیخلاف  نون لیگ کی ریلی،نعرے بازی

  

  ڈہرکی(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع گھوٹکی کی جانب سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور  انکے وفد کے ارکان کی جانب سے  روضہ رسول پر حاضری(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 دینے کے دوران بدسلوکی کرنے اور مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کیخلاف گھوٹکی میں لیگی کارکنان نے ضلعی صدر حافظ محمد صادق سمیجو،صوبائی نائب صدر سندہ چوہدری حبیب اللہ، صابر راجپوت، عمیر صادق اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے  اقتدار کھونے کے بعد  بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور مقدس زمین اور مقامات پر سیاسی نعرے بازی کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اپنا زہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اس لیے ان کو پتا ہی نہیں کہ کہاں احتجاج کرنا ہے اور کہاں احتجاج کرنے کی  ممعانت  ہے ان کو عزت احترام، اخلاقیات و اقدار کا کوئی خیال نہیں ہے۔ انہوں نیکہا کہ پی ٹی آئی والے اپنا  قبلہ درست کریں بصورت دیگر (ن) لیگ کے کارکن اپنے قائدین کی عزت احترام اور وقار  کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، اس موقع پر کارکنان نے مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاڈہرکی پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے عہدیدار و کارکن کی طرف سے مسجد نبوی کاتقدس پامال کرنیپرپی ٹی آئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -