ٹبہ سلطان پور، دوگروپوں میں جھگڑ ا، ایک قتل، محسن وال، لاش برآمد 

ٹبہ سلطان پور، دوگروپوں میں جھگڑ ا، ایک قتل، محسن وال، لاش برآمد 

  

 محسن وال،ٹبہ سلطانپور(نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر) تھانہ چھب کلاں کی حدود 68 پندرہ ایل کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمدکر لی گئی ریسکیو 1122 نے نعش کو نکال کر پولیس تھانہ چھب کلاں کے حوالے کردیا،(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

ایس ایچ او چھب کلاں غلام مصطفیٰ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال نعش کی شناخت نا ہوسکی۔ ٹبہ سلطانپور کے نواحی علاقہ چک نمبر 166ڈبلیوبی میں اوڈھ برادری کے دو گروپوں میں ہونے والے جھگڑے میں ملزمان شریف ولد جان۔محمد سجاد سرفراز قوم اوڈ نے دوران لڑائی محمد لطیف کو قتل اور کامران کو زخمی کر دیا اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹبہ سلطانپور کی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش قبضہ میں لیکرملزمان کو بھی حراست میں لے لیا اور حسب ضابطہ کاروائی شروع کردی ہے دوسری جانب یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران مرنے والے کو دل کادورہ پڑاہے جس کے باعث موت واقع ہو ئی ہے تاہم میڈیکل کے بعد ممکنہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -