حمزہ شہباز کا دورہ بہاولپور،چولستانیوں کا قبضہ مافیا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

 حمزہ شہباز کا دورہ بہاولپور،چولستانیوں کا قبضہ مافیا کیخلاف احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاول پور(نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کے دورہ بہاول پور کے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 موقع پر چولستانیوں نے  قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز جب اپنے دورے بہاول پور کے موقع پر ہسپتال گئے تو چک نمبر 128 ڈی بی کے رہائشی چولستانیوں نے ہسپتال کے باہر احتجاجی بینر اٹھا کر احتجاج کیا۔اس موقع پر شازیہ احسان نامی خاتون نے کہا کہ مورخہ 7 فروری سے چولستان ترقیاتی ادارہ نے میرے والد احسان اللہ خان کے خلاف 42 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی کاروائی بیدخلی شروع کی جس کا انہیں کوئی قانونی اختیار نہیں تھا۔مورخہ 17 فروری کو سی ڈی اے نے اپنا فیصلہ خود بدل کر بقایا سرکار 250 ایکڑ کردیا جبکہ ہمارے پاس 34 مربعے سے زائد رقبہ زیر قبضہ بمطابق ڈگری محکمانہ رپورٹ عملہ فیلڈ ہے مورخہ 25 اپریل 2022 ء کو باہمراہی پولیس ایم ڈی چولستان اور تحصیلدار کے حکم پر پٹواری حلقہ بمعہ ریکارڈ موقع پر میئر منٹ نشاندہی 250 ایکڑ کرکے نشانات حد براری لگا دیئے اور نقشہ مرتب شدہ میں کلر کرکے رپورٹ کردی۔مورخہ 29 اپریل کو تحصیلدار،گرداور اور پٹواری نے 250 ایکڑ کی حد تک نیلامی کرنے موقع پر بمعہ پولیس پہنچے۔اس کی آڑ بنا کر مققامی ایم پی اے گزین عباسی،عبدالمجید،محمد صادق،فیاض،عبداللہ،دلشاد،،جگنو،مٹھو ایک  رات قبل ہمارے رقبہ پر آکر فائرنگ کرتے رہے نے ہمارے رقبہ کے علاوہ 612 ایکڑ پر تقریباً 100 افراد کو ساتھ لے کر رقبہ،ڈیرہ،کاشتہ فصل پر قبضہ کرلیا اور میرے ڈیرے پر موجود سامان،ٹریکٹر ٹرالی،دییگر سامان اور 200  ایکڑ گندم مالیتی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے اٹھا لیا اور رقبہ پر قبضہ کرلیا۔خاتون نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے انصاف کے تقاضے ہپورے کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔