ختم نبوت چوک سے فرید گیٹ تک انڈر پاس کی تعمیر ضروری،ذیشان اختر

 ختم نبوت چوک سے فرید گیٹ تک انڈر پاس کی تعمیر ضروری،ذیشان اختر

  

 بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر،بیو رورپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ بہاول پور سر کلر روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہو ئے رش کے پیش(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 نظر ختم نبوت چوک سے فرید گیٹ تک انڈر پاس کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہیں پنجاب حکومت لاہور،فیصل آباد اور راولپنڈی کی طرز پر بہاول پور میں بھی انڈر پاس کی تعمیر کا اعلان کرئے اور اس کے علاوہ حکومت پنجاب وکٹوریہ ہسپتال میں برن یونٹ کے قیام کو بھی یقینی بنائیں سید ذیشان اخترنے مذید کہا کہ حکومت پنجاب آنے والے بجٹ میں برن یونٹ اور سرکلر روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کریں اور بہاول پور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی بھی ڈویژن میں ترقی کے لیے پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر اپنی آواز کو بلند کرئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -