تیل چوروں کی پارکو سکیورٹی آفیسر پر فائرنگ،ملزم گرفتار

تیل چوروں کی پارکو سکیورٹی آفیسر پر فائرنگ،ملزم گرفتار

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)پارکوکی پائپ لائن سے کلمپ لگا کر عرصہ درازسے تیل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ نے  پارکو سیکورٹی آفیسر پر فائرنگ کر دی،سیکورٹی ٹیم نے سرغنہ کو پسٹل سمیت قابو کر لیا،کار،ہزاروں لیٹر تیل سے بھرابیڈفورڈ ٹینکر سمیت (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

پریشرپائپ ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا،گروہ 130فٹ زیر زمین ہائی پریشر پائپ لگا کر سرنگ کے ذریعے تیل چوری کرتا تھا،سیکیورٹی ٹیم نے آہنی کلمپ اتار کر سیفٹی کلمپ لگا دیا،گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاتفصیل کے مطابق ابو ظہبی اور پاکستان کے مشترکہ ادارہ  پاک عرب آئل ریفائنری جس کی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی لائن کراچی سے شیخو پورہ تک زیر زمین جارہی ہے سے عرصہ دراز سے تیل چوری کرنے والا گروہ سرگرم عمل ہے،گزشتہ شب گروہ کے سرغنہ موضع چودھری کے رہائشی سید عبدالغفور عرف غفوری شاہ جس نے لغاری چوک پر اکرم وڈسے مکان کرایہ پر لے کر وہاں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر اس کی آڑ میں اپنے دیگر ساتھیوں نجیب اللہ جموانی،لمیش حیدرانی،علی گل، نادر سندھی،اعجاز سندھی، ظفر عرف ظفری چانڈیہ، 3نامعلوم کے ہمراہ زیر زمین سرنگ  کھود کر پارکو کروڈآئل کی پائپ لائن سے کلمپ لگا کرعرصہ دراز سے تیل چوری کر رہے تھے,گزشتہ شب گروہ تیل چوری کرنے میں مصروف تھا کہ پارکو کی سیکیورٹی پٹرولنگ ٹیم جسکی قیادت سیکیورٹی آفیسرشوکت رسول کررہے تھے کلومیٹر نمبری 170نذد لغاری چوک کوٹ ادو بائی پاس کے قریب پہنچے توتیل چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ سید عبدالغفور عرف غفوری شاہ نے سیکورٹی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی جس پر سیکورٹی عملہ نے جرات کر کے گاڑی سے اتر کر گروہ کے سرغنہ عبدالغفور اور غفوری شاہ کو پسٹل اورکار نمبری 767 اے پی پی سندھ ٹیوٹا کرولا سمیت قابو کرکے خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیاجبکہ بقیہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،ٹیم نے موقع سے ٹرک بیڈفورڈ معہ ٹینکر جس میں 5ہزار لیٹرچوری شدہ  تیل موجود تھاسمیت موقع سے سرنگ کے ذریعے لگازیر زمین 130 فٹ ہائی پریشر پائپ ہینڈل وال ٹینک،آ ہنی کلمپ،4بولٹس نٹ،موبائل فون بھی قبضہ میں لے لئے جبکہ لائن سے آہنی کلمپ اتار وہاں سیفٹی کلمپ لگا دیا، پولیس صدر کوٹ ادو نے سیکیورٹی افیسرشوکت رسول کی مدعیت میں تیل چور گروہ کے خلاف مقدمہ نمبر 328/22زیر دفعہ 462 بی 337ایچ2درج کرکے گروہ دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -