جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال، شوشہ غلط، ملک عامر ڈوگر

 جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال، شوشہ غلط، ملک عامر ڈوگر

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)سابق وزیر مملکت و سابق چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہایے کہ امپورٹڈ حکومت کے وزیر اعلی حمزہ شہباز نے اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے موقع پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ قابل مزمت ہے اور تخت لاہور کے حکمرانوں کا جنوبی پنجاب کے خلاف تعصب کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حمزہ شہباز نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو نمائشی سیکرٹریٹ کہا ہے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 جوکہ حقیقت کے برعکس بیان دیا ہے حقیقت یہ ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل طور پر فنگشنل ہے سترہ صوبائی سیکرٹریز مختلف محکموں کے نظم و نسق کو چلا رہے ہیں اور ایک ایڈیشنل چیف سیکرٹری۔ ایڈیشنل آء جی ساوتھ پنجاب مکمل مالی و انتظامی  اختیارات  کے ساتھملتان بہاولپورمیں   کام کر رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے عملی قدم اٹھایا اور آج جنوب پنجاب سیکرٹریٹ کی عملی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن مسلم لیگ ن اور میاں برادران نے ہمیشہ صوبہ جنوبی پنجاب کی مخالفت کی ہے اور جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ انکا زہر آلود رویہ آج بھی جاری ہے اور ن لیگی قیادت نے صوبہ بہاولپور کو شوشہ چھوڑ کر صوبہ جنوبی پنجاب کی راہ میں رکاوٹ حائل کرنے کی کوشش کی لیکن الحمداللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ جنوبی پنحاب کے قیام کی طرف عملی قدم اٹھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو عملی شکل دیکر باقاعدہ سے کام کا آغاز کردیا لیکن ن لیگی قیادت کو یہ ہضم نہی ہو پارہا۔ملک عامر ڈوگر نے مزید کہاکہ ہماری حکومت نے اس خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کیئے ہم نے جنوبی پنجاب کے لیے الگ سے فنڈز مختص کرتے ہوئے رنگفینس کی تاکہ یہاں کے فنڈز کہیں اور منتقل نہ ہوسکیں اسی طرح ملازمتوں کے علیحدہ کوٹے کی ہالیسی بنای۔ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے جو کام کیئے انکی مثال نہی ملتی۔ جنوبی پینجاب کے عوام تحریک انصاف سے محبت کرتی ہے اور یہی محبت ہماری یہاں کی عوام کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام اس امپورڈٹڈ حکومت کو مسترد کرتی ہے اور انکی تمام تر ہمدردیاں پی ٹی آء کے ساتھ ہیں اس امپورٹڈ حکومت کے چبد دن باقی ہیں اور یہ امپورٹڈ حکمران اب الیکشن سے ڈرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے ملک میں فوری عام انتخابات کراے جائیں  الیکشن کے نتائج سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ایک مرتبہ پھر عمران خان ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور دوباری سے ملک کی خودمختاری  اور خوشحالی کے سفر کا آغاز ہوگا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -