آج عید الفطر، جنوبی پنجاب اجتماعات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم 

آج عید الفطر، جنوبی پنجاب اجتماعات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم 

  

ملتان،بہاولپور،کوٹ ادو(وقائع نگار،خصوصی رپورٹر،بیورورپورٹ،تحصیل رپورٹر) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی عید الفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ سے منائی جائے گی، شاہی عید گاہ، باغ لانگے خان، جامع خیر المدارس، جامع انوارلعلوم، جامعہ مرکز ابن قاسم، جامعہ قاسم العلوم، جامع مخزن العلوم، حیدریہ مسجد، مدرسہ رحمانیہ، فیضان مدینہ، جامعہ خیر المعاد، جامع مسجد دربار حضرت شاہ رکن، جامع مسجد دربار حضرت بہا الدین زکریا، جامع مسجد دربار حضرت شاہ شمس، جامع مسجد سوتری ووٹ، جامع العلوم، جامع مسجد جنازہ گاہ، جامع مسجد توتلاں والی، مدرسہ ہدایت القرآن، جامع مسجد الخیر، جامع مسجد پیپل والی، جامع مسجد ابدالی اور دیگر مقامات نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ڈ اوور چارجنگ کی شکایات بھی سامنے آئی، ٹرانسپورٹر کی جانب سے من مانے کرایے وصول کئے،  تفصیلات کے مطابق عید الفطر اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، جس کا فائدہ اٹھانے کے لئے ٹرانسپورٹرز بھی میدان میں آ گئے، ملتان سے لاہور اور دوسرے شہروں کا من مانا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے، جبکہ فیصل آباد، رحیم یار خان، ساہیوال سمیت دیگر شہروں کے کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا - جس پر مسافروں اور بس عملے کے مابین تلخ کلامی کے واقعات بھی رونما ہوتے رہے - دوسری جانب ریلوے اسٹیشنز پر بھی مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے، جس پر درجنوں مسافر متبادل سواری کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ ہوئے - ادھر ویگن اسٹینڈز پر بھی مسافروں کا رش دکھائی دیا، ویگن اسٹینڈز پر زائد کرائے وصول کرنے کی شکایات سامنے آتی رہیں،ملک بھر کی طرح کوٹ ادو میں بھی آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبے وعقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی،تحصیل بھر میں 140سیزائد مقامات پرنماز عیدین کے اجتماعات ہوں گے،کوٹ ادو میں سب سے بڑے اجتماعات جنوبی عید گاہ،شمالی عید گاہ،میونسپل اسٹیڈیم،مدرسہ انوارالعلوم،مدرسہ شمس العلوم،امام بارگاہ ٹبہ کربلا،تبلیغی مرکزسمیت مساجدوں میں ہوں گے،ان اجتماعات میں علما کرام رمضان المبارک کی فضیلت سمیت ملک کی سلامتی وخوشحالی،قیام امن اورمسلم امہ کے اتحادکیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گے، اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے،جبکہ نماز عیدین کے تمام مقامات پر پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ سول ملبوسات میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،تمام اجتماعات کی نگرانی براہ راست ایس ڈی پی او کوٹ ادو مسعود جاوید،ایس ایچ اوکوٹ ادو غلام مجتبی کریں گے،جبکہ بہاولپور میں عیدالفطر آج انتہا ئی مذہبی جوش و فروش کے ساتھ منائی جا ئے گی۔ بہاولپور میں 100سے زائد مقامات عید گاہوں اور مساجد میں عید کے اجتماعات ہو ں گے۔مرکزی عید گا ہ میں نماز عید الفطر 7:30بجے ادا کی جا ئی گی عید اجتماعات میں خطیب حضرات امت مسلمہ کے اتحاد،ملکی سلامتی اوراستحکام اورقومی یک جہتی کے حوالے سے خطبات دیں گے اورملک سلامتی واستحکام یک جہتی کی دعائیں مانگی جا ئیں گی۔ عید الفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122نے بھی کسی بھی نا گہا نی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفا ئی ستھرائی کے بھر پور اقدامات کیے ہیں مختلف سماجی تنظیموں کی طرف س مستحقین اور نادار افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کر نے کے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں اور جیلوں میں قیدیوں کو بھی عید کے تحائف دینے کے پروگرام بنا ئے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس نے عید پر خصوصی انتظامات کیے ہیں  ملتان پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ملتان میں آج  890 مقامات پر عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی جن میں 117 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے، اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ملتان پولیس کے کل 1980 پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 427 پولیس قومی رضا کار عید الفطر کے موقع پر پولیس کی معاونت کریں گے اس کے علاوہ 05 ریزو ہائے پولیس لائنز میں الرٹ رہیں گی جن کو ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت طلب کیا جا سکے گا، عید الفطر کے موقع پر شہر بھر کے اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی جہاں مشکوک افراد کی چیکنگ کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ، گھڑ سوار اور ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے، ملتان پولیس کی جانب سے شہر بھر کے تفریحی مقامات کیلئے بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عید کے اس پر مسرت موقع پر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر عید الفطر کے موقع تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی خود کریں گے۔سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کا فریضہ احسن طریقے سے ادا کریں، اس موقع پر مساجد، بازاروں، شاہراہوں اور تمام اہم مقامات پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائیانہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی  کہ وہ عید کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات میں پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق بذریعہ 15 پولیس کو اطلاع دیں، انہوں نے مزید کہا کہ اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں چاند رات پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں، انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے کہا ہے کہ ملتان پولیس ہمیشہ کی طرح شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار کر اپنے فرائض سر انجام دے گی

مزید :

صفحہ اول -