اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 

 اعجاز الحق کی عمران خان سے ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال 

  

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمداعجازالحق نے بنی گالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد محمداعجازالحق نے کہاکہ مدینہ منورہ میں جوکچھ ہوا، وہ انتہائی افسوسناک تھا اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں لیکن اس وقت ملک میں حکومت جو کررہی ہے وہ اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے کیونکہ مذہب کے نام پر انتشار پھیلایا جارہاہے، اس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی بحران کاواحد حل بجٹ کے بعد شفاف الیکشن کرائے جائیں، اوربہتر ہوگا کہ عبوری حکومت بنا کر تمام سیاسی جماعتوں سے ٹینوکریٹس لے کر بجٹ بنایا جائے تاکہ یہ قومی بجٹ ہو کیونکہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ ایسا بجٹ بناتی ہیں جس کے بعد منی بجٹ کی ضرورت پیش آجاتی ہے۔ انہوں نے ملک میں فوری شفاف انتخابات کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم مشکل وقت میں جمہوریت کی بحالی کیلئے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

اعجاز الحق 

مزید :

صفحہ اول -