عید الفطر عالم اسلام کا عظیم تہوار خوشیاں بانٹنا بڑا ثواب، اورنگزیب خان،جہانزیب کھچی کی بات چیت 

 عید الفطر عالم اسلام کا عظیم تہوار خوشیاں بانٹنا بڑا ثواب، اورنگزیب ...

  

 میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور میلسی سے رکن قومی اسمبلی محمد اور نگ زیب خان کھچی اور ان کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی  وسابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ عید الفطر عالم اسلام اور پاکستانیوں کے اتحاد(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 کا عظیم تہوار ہے جس میں روزوں کی عبادت کے صلے کی خوشی۔دور سے گھر لوٹنے والے احباب سے خندہ پیشانی سے گلے ملنا اور اللہ کی کبریائی کا اقرار اہم ترین ہے جبکہ اخوت کے احساس کا عروج دیکھنے کو ملتا ہے جب محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہوتے ہیں سابق ایم این اے دلاور خان کھچی  کے مسلسل کئی بار  منتخب ہونے کاراز یہی تھا کہ وہ اخوت کا اعلانیہ اظہار کرتے اور دوستوں کو کبھی نہیں بھولتے تھے ہم ان کے نقش قدم پر چل کر ہمیشہ عوام کی غمی خوشی میں شریک رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو میں پی ٹی آئی کی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ عید پر غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہمارے پاس آذادی کی نعمت ہے مگر امپورٹڈ حکومت اس حقیقت کو اوجھل کر نے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر 5 اگست کا جارحانہ قبضہ انسانیت پسندی کے منہ پر طمانچہ ہے۔عیدالفظر پر بھی ان کی عبادات میں پابندیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ عیدالفطر حجاز مقدس میں منائیں گے اور پھر عراق مقامات مقدسہ کی زیارات کے لیے روانہ ہو ں گے اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ناصر ممتاز خیر پوری ایڈوکیٹ۔پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم کے مشیر نائب صد ر  زبیر خان جوئیہ جاو ید  خان جوئیہ۔ملک کاشف۔اور دیگر رہنما موجود تھے #

مزید :

ملتان صفحہ آخر -