عید کے موقع پر ہمیں تمام باہمی اختلاف بھلا کر ایک ہونا چاہئے،احمد یار ہنجرا

 عید کے موقع پر ہمیں تمام باہمی اختلاف بھلا کر ایک ہونا چاہئے،احمد یار ہنجرا

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ عید ہمیں آپس میں بھائی چارے،اخوت اور محبت کا درس دیتی ہے، عید کی اصل خوشی دکھی انسانیت کی خدمت میں ہے، عید کے موقع پر ہمیں تمام باہمی اختلاف بھلا کر ایک(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 ہونا چاہئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر ملک احمد یار ہنجرا کا کہنا تھا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں مستحقین کو نہیں بھولنا چاہیے،معاشی بد حالی کا شکار لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے،عید پر غریب افراد کی مدد کرکے انسانی ہمدردی کو فروغ دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہنجرا خاندان کی سیاست کا محور غریب عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا ہے،ہنجرا خاندان 37سال سے عوام کی خدمت مصروف عمل ہے، علاقے میں حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی بنا پر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے،عوام جانتی ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی ہے اور کون عوام کی خدمت کی غرض سے سیاست کررہاہے اور کون عوام سے ووٹ لیکر غائب ہو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کوعبادت سمجھ کر کرتے ہیں (تصویرہمراہ)

مزید :

ملتان صفحہ آخر -