شوال کا چاند نظر آتے ہی متعکفین  کا شاندار استقبال،مٹھائیاں تقسیم

  شوال کا چاند نظر آتے ہی متعکفین  کا شاندار استقبال،مٹھائیاں تقسیم

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) شوال کا چاند نظر آنے پر شہر اولیاء کی مختلف مساجد اور مذہبی مقامات پر بیٹھے لاکھوں معتکفین اعتکاف سے اٹھ گئے، عزیز واقارب نے پھولوں کے ہار پہنائے،  گلے ملے، مٹھائیاں کھلا کر استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آتے ہی ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 کے تمام مساجد میں بیٹھے لاکھوں معتکفین اعتکاف سے اٹھ گئے ہیں، اس موقع پر عزیز و اقارب نے پھولوں کے ہار پہنائے، گلے ملے اور مٹھائیاں تقسیم کیں، ملتان میں فیضان مدینہ، جامعہ خیرالمدارس، جامعہ قاسم العلوم سمیت دیگر مساجد میں اعتکاف کے بڑے اجتماعات ہوئے، شہر کے مختلف چوکوں پر پھول فروخت کرنے والوں نے سٹال لگائے،جہاں منہ مانگے داموں پر پھول فروخت ہوتے رہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -