جدہ میں مسجد کے باہر غیرملکی گداگر گرفتار، ایک لاکھ 10 ہزار ریال برآمد

 جدہ میں مسجد کے باہر غیرملکی گداگر گرفتار، ایک لاکھ 10 ہزار ریال برآمد

  

ملتان (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے جدہ میں ایک مسجد کے باہرموجود ایک غیرملکی گداگر کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے ایک (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

لاکھ 10 ہزار ریال برآمد کر لیے ہیں۔میڈیا نے ادارہ امن عامہ کے ٹویٹرپیغام کے حوالے سے بتاہے کہ جدہ میں ایک مسجد کے باہرموجود ایک غیرملکی گداگر کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے ایک لاکھ 10 ہزار ریال برآمد کر لیے گئیہیں۔ادارے کا کہنا ہے کہ پیشہ ورگداگروں کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے۔ واضح رہے مملکت میں پیشہ ورگداگری کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ گداگروں کے خاتمے کے لیے باقاعدہ محکمہ انسداد گداگری قائم ہے جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ پیشہ ورگداگروں کو گرفتار کر کے ان کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔ گرفتار ہونے والے غیرملکی گداگروں کوملک سے بے دخل کر دیا جاتا ہے جبکہ مقامی گداگر پیشہ ور ہونے کی صورت میں جیل بھیجا جاتا ہے۔ ضرورت مندوں کو اصلاحی مرکز میں داخل کیا جاتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -