عید کی آمد، بھکا ریوں کی یلغار، ٹریفک سگنلز، گلیوں اور بازاروں میں ڈیرے 

عید کی آمد، بھکا ریوں کی یلغار، ٹریفک سگنلز، گلیوں اور بازاروں میں ڈیرے 

  

ملتان)سٹی رپورٹر) عید کے موقع پر شہر بھرمیں خواتین، بچوں، بزرگ افراد اور نوجوانوں کی شکل میں بھکاری نمودار ہوچکے ہیں ان بھکاریوں میں ایک طبقہ خاص ایسا ہے جو چھوٹے اور معصوم نومولود بچوں کے ہمراہ  بھیک مانگتی دکھائی دیتے ہیں، 500 یا 1000 سے کم  کی ڈیمانڈ بھی نہیں کرتے ۔ اس طرح آدھے بازو والے بھکاریوں، لنگڑے، کانے  (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

، گونگے، بہروں کی ایک بڑے تعداد نے بھی الگ سے ضلع لاہور میں عید کے تہوار پر ڈیرے سجا لئے ہیں جبکہ ہاتھوں میں وائپر ْاٹھائے گاڑیوں کے شیشے صاف کرنے والا بھکاری مافیا الگ سے متحرک ہوچکاہے اس کے علاوہ خواجہ سرا ؤں کی بڑی تعداد بھی ان مصروف شاہراؤں پر دکھائی دیتی ہے۔ مزید معلوم ہوا کہ کہ زیادہ تر بھکاریوں کو ایسے تہواروں پر ٹارگٹ دیا جاتا ہے اور جو تجربہ کار اور پرانے بھکاری ہیں وہ اس موقع پر نئے آنے والے بھکاریوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ سروے کے دروان معلوم ہوا کہ ملتان کینٹ، گلگشت، حسین آگاہی، شاہ رکن عالم کالونی، ممتاز آباد، ا ندرون شہرسمیت ملتان کے اہم ترین اور مصروف ترین شاہراؤں پر بھکاریوں نے قبضہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ تھانوں کی پولیس بھی کارروائی کرنے سے تاحال قاصر ہے جبکہ چائلڈ بیورو کی انتظامیہ کے افسران کی عدم توجہی کے باعث بھی بھکاریوں کی موجیں لگ چکی ہیں 

بھکاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -