عید کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ، گرفتاریاں بھی متوقع ، جلد واضح ہو جائیگا کس کا پلڑا بھاری ہے: تجزیہ کار

عید کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ، گرفتاریاں بھی متوقع ، جلد واضح ہو ...
عید کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ، گرفتاریاں بھی متوقع ، جلد واضح ہو جائیگا کس کا پلڑا بھاری ہے: تجزیہ کار

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عید کےکہ  بعد ملک بھر میں سیاسی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں اہم گرفتاریاں بھی متو قع ہیں ۔ " جنگ نیوز " کے مطابق  تحریک انصاف اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان مزید تناؤ و سیاسی کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔  سیاسی  تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے اہم اقدامات اور فیصلے کئے جا سکتے ہیں، آئندہ ایک دو ہفتوں میں اندازہ ہو جائے گا کہ کس کا پلڑا بھاری ہے۔رپورٹ کے مطابق  اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) خاص طور پر بے حد محتاط اور قانونی حوالے سے پھونک پھونک کر قدم اٹھا رہی ہے تاکہ کمزور اقدام الٹا نہ پڑ جائے۔اس وقت زیادہ محاذ آرائی حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام مخالفت میں زیادہ سرگرمی کا مظاہرہ نہیں کر رہیں۔

مزید :

قومی -