عید خوشیاں بانٹنے اور معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے:صدر مملکت

عید خوشیاں بانٹنے اور معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے:صدر ...
عید خوشیاں بانٹنے اور معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے:صدر مملکت

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید الفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے اللہ اس مبارک دن کو پاکستانیوں، عالم اسلام کے لیے خوشیوں کا سبب بنائے۔عید کا دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عید کی حقیقی خوشی تب ہی مل سکتی ہے جب ہم دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔

 اللہ ہمیں نہ صرف اپنی ذات بلکہ ملک و قوم کی فلاح و ترقی کا سبب بنائے، اللہ ہمیں ملکی سالمیت و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -