پنجاب کے مزید 4 شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ، پلان تیار کرلیا گیا

پنجاب کے مزید 4 شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ، پلان تیار ...
پنجاب کے مزید 4 شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ ، پلان تیار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور، راولپنڈی کے بعد ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد میں بھی ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

"ایکسپریس نیوز "کے مطابق پنجاب ٹورازم اکنامک گروتھ پروجیکٹ کے تحت انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن(ورلڈ بینک گروپ) پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔اس بارے میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے پنجاب حکومت کی طرف سے پیش کیے جانے والے ٹورازم پلان کو عملی جامع پہنانے کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔
پہلے فیز میں ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد میں تین تین بسیں چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے فیز میں ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔راولپنڈی اور لاہور میں نئے بس ٹرمینل بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ بعد ازاں ڈبل ڈیکر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تحت ان بسوں کا نیا روٹ پلان تیارکیا جائے گا۔ رواں ماہ چین سے ان بسوں کو در آمد کیا جائے گا جبکہ اگست میں نئی ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما سجاد خان کا" ایکسپریس" سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کو سیاحت کا مرکز بنایا جائے گا، لندن فرانس کے بعد پاکستان کے بڑے شہروں میں ڈبل ڈیکرز بسیں چلائی جاری ہیں،  راولپنڈی کے دیگر سیاحتی مقامات کا بھی سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔